ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتراکھنڈ : بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس ، 46 افراد کی موت 

اتراکھنڈ : بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس ، 46 افراد کی موت 

Mon, 02 Jul 2018 00:29:11    S.O. News Service

نئی دہلی یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں واقع دھوماکوٹ کے نزدیک ایک بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گئی۔ اس حادثہ میں 46 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بس کیونس گاوں سے رام نگر جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق انہوں نے 46 افراد کی موت جائے واقعہ پر ہی ہوگئی تھی جب دو زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑدیا۔ پولیس نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ گڑھوال کے کمشنر دلیپ جوالکر نے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

ادھر وزیر اعلی نے بس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر راحت پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔ مقامی انتظامیہ ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔


Share: